مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تیز رفتار بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ و برباد کردیا ہے ،بگولوں کے نتیجے میں اب تک 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاستوں کینٹکی، آرکنساس، الینوائے، میزوری اور ٹینیسی میں طوفان کی رفتار سے چلنے والے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کئی عمارتیں، فیکٹریاں، ویئر ہاؤس تباہ، ٹریفک کا نظام معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ ایک طاقت ور بڑا بگولا فیکٹری سے ٹکرایا جس میں 110 سے ملازمین موجود تھے۔ بگولے کے ٹکرانے سے 70 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ دیگر علاقوں میں صورت حال اچھی نہیں۔
اسی طرح ریاست آرکنساس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریاست الینوئے میں ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کی چھت گرنے سے 6 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طوفانی ہواؤں اور بگولوں نے سب سے زیادہ نقصان ریاست کینٹکی میں پہنچایا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ